منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’مائی ری‘ میں راحیلہ کا بھانڈا پھوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں راحیلہ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینا آصف (عینی)، ثمر عباس (فاخر)، نعمان اعجاز (ظہیر)، ماریہ واسطی (ثمینہ)، مایا خان (عائشہ)، رمہا احمد (آمنہ)، حبا علی خان (راحیلہ)، ساجدہ سید، پارس منصور، عثمان مظہر، آمنہ ملک، بسمہ بابر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

مائی ری کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثنا فہد نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ راحیلہ شوہر کے سامنے روتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’وہاں دیکھیں اماں دیکھ رہی ہیں، آپ پہلے ہی مررہی تھیں میں نے آپ کو نہیں مارا، میرا قصور نہیں ہے، میں نے صرف دوائی اٹھائی تھی۔‘

حبیب کہتے ہیں کہ ’تم نے میری ماں کی دوائی اٹھائی تھی اس کا کیا مطلب ہے۔‘

وہ یہ سن کر غصے میں آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’چپ کرجاؤ، تم نے میری ماں کو مارا ہے، تم نے ان کی دوائی اٹھائی تھی۔

کیا حبیب راحیلہ کو معاف کردیں گے یا چھوڑ دیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’مائی ری‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں