پورٹ لینڈ: امریکی ریاست اوریگن میں ایک طیارہ گھر پر گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
امریکی ریاست اوریگن میں منگل کو ایک چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں پائلٹ اور انسٹرکٹر شامل ہیں۔
فائر فائٹر حکام کے مطابق طیارہ گرنے سے گھر بھی تباہ ہو گیا، طیارہ فضا میں لہراتا ہوا تیزی سے نیچے گر کر گھر کی چھت سے ٹکرایا تھا، جس کی وجہ سے چھت میں ایک بہت بڑا سوراخ بن گیا۔
Plane crash during training dession in Oregon pic.twitter.com/oYJejCYM8i
— Ghost Browser (@ghostbrowser8) October 4, 2023
یہ واقعہ پورٹ لینڈ سے تقریباً 25 میل جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے شہر نیوبرگ میں پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق 20 سالہ بیرٹ بیواکوا اور 22 سالہ مشیل کیوالٹی جائے وقوعہ پر مردہ پائے گئے۔ کیوالٹی پائلٹ ٹریننگ اسکول میں انسٹرکٹر تھا جب کہ بیواکوا ایک طالب علم پائلٹ تھا۔
‘Our world turned upside down’: Family mourns son after 2 die, 1 critically injured in Newberg plane crash: https://t.co/liqLNu6OyH pic.twitter.com/YzIJ3lSGFm
— FOX 12 Oregon (@fox12oregon) October 5, 2023
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ایک تیسرا شخص زخمی ہوا ہے جس کی شناخت 20 سالہ ایملی ہرڈ کے نام سے ہوئی ہے، جس کو شدید زخمی حالت میں فضائی ایمبولنس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔
منگل کی شام سامنے آنے والی ویڈیو میں طیارے کو فضا میں چکراتا ہوا نیچے گرتا دیکھا جا سکتا ہے، فائر فائٹر حکام کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے گھر خالی تھا ورنہ جانی نقصان میں اضافہ ہو سکتا تھا، واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔