اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ماہرہ خان کی شادی پر ہریتک روشن نے کیا دعا دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے چرچے سرحد پار تک پہنچ چکے ہیں۔

سلیم کریم کی دلہن بننے پر ماہرہ کو نہ صرف پاکستان سے مبارکباد کے پیغامات اور دعائیں دی جارہی ہیں بلکہ بھارتی سیلیبریٹیز کی جانب سے بھی اداکارہ کے لیے مبارکباد اور دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کے مداحوں کو خوشگورا حیرت میں مبتلا کردیا۔ بیرون ملک سے اداکارہ کے پرستاروں اور سیلیبریٹیز نے ان کو دعائیہ پیغامات بھیجنا شروع کردیے۔

بالی وڈ کے معروف اداکارہ ہریتک روشن نے ماہرہ کی شادی پر اپنی خوشی اور محبت کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ’ایکس‘ پر ان کے لیے پیغام جاری کیا۔

’اگنی پتھ‘ کے اداکارہ نے ماہرہ خان کی شادی کے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خوبصورت، مبارک ہو، اللہ آپ کو خوشیاں عطا کرے۔‘

جن بالی وڈ اداکاروں نے پاکستانی معروف اداکارہ کو مبارکباد دی ان میں زرین خان ، دیا مرزا، ملائکہ اروڑا اور اداکار سنجے کپور بھی شامل ہیں جنھوں نے ماہرہ کی پوسٹ پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ‘ہمسفر‘ کی اداکارہ رواں ہفتے اپنے قریبی دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ ایک پروقار اور عالیشان تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں