پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

ٹرمپ کا کانگریس کے اسپیکر کاانتخاب لڑنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے اسپیکر کاانتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہاؤس اسپیکر کا انتخاب لڑنے کی تیاری میں ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ ہاؤس اسپیکر مکارتھی کو 2 روز قبل ووٹنگ کے ذریعے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا، جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی پہنچیں گے۔

ڈونلڈٹرمپ کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی لوگ مجھے اسپیکر کا انتخاب لڑنے کیلئے رابطہ کررہے ہیں، فیصلہ ملک اورری پبلکن پارٹی کے مفاد میں کروں گا۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے اسپیکر کی نامزدگی کیلئے ری پبلکن پارٹی کا اجلاس منگل کو منعقد ہوگا، ری پبلکن پارٹی اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے آپ کو اسپیکر کے عہدے کیلئے پیش کریں گے۔

اسپیکر کا انتخاب لڑنے کیلئے قانون میں ہاؤس کا رکن ہونے کی شرط نہیں، ہاؤس کے اسپیکر کیلئے تاریخ میں کبھی غیر رکن سیاست دان کو منتخب نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ری پبلکن پارٹی کا قانون ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپیکر کا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے، ری پبلکن پارٹی کے قانون کے مطابق کسی جرم کا سامنا کرنے والا اسپیکر کا انتخاب نہیں لڑ سکتا۔

قانون کے مطابق دو سال یا زائد کی ممکنہ سزا ہونے والا بھی اسپیکر کا انتخاب نہیں لڑ سکتا جبکہ سابق صدر ٹرمپ کانگریس پر حملے سمیت، ٹیکس فراڈ و دیگر مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں