بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

اسرائیل فلسطین کشیدگی پر امریکی صدر جوبائیڈن کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے خلاف امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری حمایت مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا، اسرائیل پرحماس کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اسرائیل مخالف کوئی بھی فریق موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے سے باز رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی صورتحال کا بہت باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے رابطے میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں : اسرائیل میں حماس کی زبردست پیش قدمی

یاد رہے کہ کمانڈر حماس نے اعلان کیا کہ آج سے ان کی جانب سے طوفان القصیٰ کے نام سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، دشمنوں کے ایئر پورٹس اور فوجی تنصیبات پر پانچ ہزار سے زیادہ راکٹ داغے گئے اور تل ابیب میں تیل کے ایک ذخیرے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

حماس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے غزہ کے قریبی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اور اسرائیل کے متعدد علاقوں میں حماس کی پیش قدمی جاری ہے، بہت جلد اپنے علاقوں کو واپس لے لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں