جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی ہے، اب وہ 50 ممالک میں ویزا فری داخلے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری یادداشت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کویتی پاسپورٹ ہولڈر پیشگی ویزا انتظامات کے بغیر 50 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

کویتی شہریوں کے لیے موجودہ ویزا پالیسیوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر خارجہ شیخ سالم الصباح نے کہا کہ مذکورہ پچاس ممالک میں 10 یورپی، 3 آسٹریلیا کے علاقے اور قریبی ممالک میں، 7 ایشیائی، 4 افریقی، 13 امریکی اور 13 عرب ممالک شامل ہیں۔

نئی پالیسی سے کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی ہے اور اب وہ دنیا بھر میں آسانی کے ساتھ آ جا سکیں گے، کویت کے وہ شہری جو الیکٹرانک ویزے کو ترجیح دیتے ہیں، ان کے لیے 11 ممالک یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں، جن میں 4 یورپی، 3 ایشیائی، 2 افریقی اور 2 امریکی ممالک شامل ہیں۔

آسٹریلیا کا ویزہ درخواستوں سے متعلق اعلان

کویتی شہریوں کے لیے 32 ممالک میں آن ارائیول ویزے کی بھی سہولت دستیاب ہے، ان ممالک میں آسٹریلیا اور قریبی علاقوں کے 5 ممالک، ایشیا کے 12، افریقہ کے 13، امریکا میں ایک اور ایک عرب ملک شامل ہیں۔

تاہم 104 ممالک ایسے ہیں جہاں کویتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اب بھی سفارت خانوں یا منظور شدہ دفاتر کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، ان میں 36 یورپی ہیں، 7 آسٹریا اور اس کے پڑوسی ممالک ہیں، 10 ایشیائی، 28 افریقی ہیں، 20 امریکی، اور 3 عرب ممالک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں