منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

’شہناز گل کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہناز گل کو اپنی نئی فلم کی ریلیز کے کچھ دن بعد ہی اسپتال میں داخل ہونا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہناز گل کی نئی فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ 6 اکتوبر کو ریلیز کی گئی ہے، فلم میں شہناز گل سمیت بھومی پاڈنیکر، انیل کپور، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کوشا کپیلا اور شبانی بیدی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شہناز گل کی لائیو کی جانے والی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔

شہناز گل کا مزید کہنا تھا کہ ‘سب کا وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے، میرے ساتھ بھی یہی ہوا، میرا وقت پھر آئے گا، میں نے سینڈویچ کھالیا تھا جس کے باعث میں فوڈ انفیکشن کا شکار ہوگئی’۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ باہر کا کھانا کھانے سے گریز کریں اور بہت دیکھ بھال کر چیزیں کھائیں کیونکہ موسم کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں