بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

لاہور میں پولیس نے ماں کے ساتھ بچی کو بھی لاک اپ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پولیس نے بے حسی کی انتہا کرتے ہوئے ماں کے ساتھ چھوٹی بچی کو بھی لاک اپ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے لیکن پولیس نے خاتون کے ساتھ بچی کو بھی لاک اپ کردیا ہے۔

تھانہ واحدت کالونی میں خاتون عارفہ کے بھائی نعمان پر 2021 فروری میں وکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا، ویمن پولیس نے 506 کے مقدمے میں خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کی معصوم بچی کو بھی لاک اپ کردیا ہے۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں