پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

میکال ذوالفقار کا بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے بالی ووڈ میں دوبارہ اداکاری کرنے سے انکار کردیا۔

اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز سمیت بھارتی فلم انڈسٹری پر بھی کھل کر بات کی۔

میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں کو مرکزی اور اچھے کردار نہیں دیے جاتے۔

- Advertisement -

بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر میکال ذوالفقار نے عزم کا اعادہ کیا کہ اب وہ دوبارہ وہاں کام نہیں کرنے جائیں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہاں جاکر سیکھا کہ بھارتی لوگ پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں، وہ انہیں مرکزی اور اچھے کردار نہیں دیتے۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ بھارتی کسی بھی بڑے پاکستانی اداکار کو ایسا ہی کردار دیں گے، جس سے صاف واضح ہوگا کہ وہ بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہے اور عام طور پر ایسے کردار دیے جاتے ہیں، جس سے اداکاروں کی پاکستان میں بے عزتی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسوں کی خاطر پاکستانی اداکاروں کو ایسا کام ہی نہیں کرنا چاہئیے اور یہ کہ پاکستان میں فنکاروں کی بہت عزت ہوتی ہے۔

کام کے محاذ پر میکال ذوالفقار اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں ’شیری‘ کا کردار نبھا رہے ہیں ان کے ہمراہ مرکزی کاسٹ میں درفشاں سلیم شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہین جبکہ اس کی کہانی نائلہ زہرہ جعفری نے لکھی ہے، ’جیسے آپ کی مرضی‘ ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں