جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ڈالر کی قیمت مزید گرگئی، روپیہ تگڑا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ڈالر کی قدر میں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جو چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،آج بھی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام جاری ہے اور اب تک امریکی ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت 0.96پیسے کمی سے 277.62روپے پر آگئی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 278 روپے تک میں فروخت کیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 277 روپے میں فروخت ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 52 روپے اور انٹربینک میں 43.24روپے سستا ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد سے زائد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آچکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔

رواں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر 4 روپے 10 پیسے جبکہ ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں