اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

وہیل چیئر پر آنیوالے مسافر سے کروڑوں مالیت کے آئی فون برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کے عملے نے بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کے آئی فون برآمد کرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور مسافر کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موبائل فونز کی کل مالیت 3کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، ملزم معذوری کا بہانہ بناتے ھوئے وھیل چئیر پر بیٹھ کر نکلنے کی کوشش کررہا تھا۔

- Advertisement -

مسافر غیرملکی پرواز ای کے 600 سے دبئی سے کراچی پہنچا تھا، فیصل سلیم نامی مسافر علمے کو معذوری کا دھوکہ دیتے ھوئے وھیل چئیر پر بیٹھ کر گرین چینل استعمال کرتے ہوئے لاوٴنج سے باہر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

آئی فون

کسٹمز عملے نے مسافر کو روک کر اس کی جسمانی تلاشی لی تو انکشاف ہوا کہ مسافر نے اپنے جسم کے ساتھ 39 عدد آئی فون 15 باندھے ھوئے تھے، برآمد شدہ موبائل فونز کی کل مالیت تین کروڑ ستر لاکھ رروپے ھے۔

ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر باضابطہ گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز بھی پروٹوکول میں گرین چینل سے جانے والی فیملی کے قبضہ سے ایئر پورٹ لاوٴنج کے باہر کسٹمز انٹیلی جنس نے آئی فون برآمد کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں