پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل ”تیرے بن” میں اپنے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکار و ماڈل وشمہ فاطمہ نے اپنے حقیقی جذبات کا اظہار کردیا۔
وشمہ فاطمہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حقیقی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”لوگ کہتے ہیں کہ خواتین کو اپنے حقیقی جذبات کا اظہار نہیں کرنا چاہئے، ورنہ انہیں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا، لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ کا ساتھی دنیا کی تمام تعریفوں اور محبتوں کا مستحق ہے“۔
وشمہ فاطمہ اپنے شریک حیات سبحان اعوان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ میرا گھر، میری محفوط جگہ، میری زندگی ہیں، ہم عام لوگ ہیں اور ہم نے اپنے مشکل لمحات بھی گزارے، لیکن آپ ہی تھے جنہوں نے مجھے اندھیرے سے باہر نکالا“۔
وشمہ فاطمہ نے اپنے شوہر سبحان اعوان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر بھی کی، جس میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔
اداکاری کی جانب سے پوسٹ شیئر کئے جانے کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل سبحان اعوان نے اپنے شادی کے موقع پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں، تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار سبحان اعوان اور اداکارہ وشمہ فاطمہ نے نکاح پر سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس پر سنہری رنگ کا کام کیا گیا ہے اور دونوں ایک ساتھ بہت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سورۃ النبا کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ ”اور ہم نے تمہیں مرد اور عورت کے جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا”۔