ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

کراچی : لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکا، عینی شاہد کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکے کی عینی شاہد اور مقتولہ رضیہ کی بہن نے بتایا کہ نقاب پوش موٹر سائیکل سوار 2 دہشت گردوں نے گرینیڈ پھینکا اور بم زمین پرگرتے ہی زور دار دھماکا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ لیاری بہارکالونی میں لیاری دستی بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

واقعےکی عینی شاہد اور مقتولہ رضیہ کی بہن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ میری بہن کئی دنوں سے بیمار تھی ہم کلینک سے دوا لےکر آرہے تھے کہ نقاب پوش موٹر سائیکل سوار 2 دہشت گردوں نے گرینیڈ پھینکا اور فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

مقتولہ کی بہن کا کہنا تھا کہ بم زمین پر گرتے ہی زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے بہن رضیہ سمیت کئی افرادزخمی ہوئے۔

عینی شاید نے بتایا کہ دھماکےکےنتیجےمیں علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکےکی جگہ پرزخمیوں کی چیخ وپکارشروع ہوگئی، مقتولہ شادی شدہ اور 3 بچوں کی ماں تھی۔

یاد رہے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا تھا کہ دستی بم میں ممکنہ طور پر پینسٹھ گرام بارودی مواد تھا، جائے وقوعہ کےقریب سے دستی بم کی فائرنگ پن اور اسپرنگ مل گیا، جس کے ساتھ دستی بم کے سترہ سے اٹھارہ ٹکڑے ملے ہیں۔

دہشت گرد حملہ کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا، ایس ایس پی سٹی امجد حیات کے مطابق واقعہ بظاہر بھتہ خوری کا نہیں لگتا، جس وقت دھماکہ ہوا آس پاس کی دکانیں بند تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں