جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

شعیب ملک نے تبریز شمسی کے جوتے سے کال ملانے کی کہانی بتا دی!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے تبریز شمسی کی جانب سے جوتے سے کال ملانے کی کہانی بتا دی، سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ یہ ان کی اور عمران طاہر کی اسٹوری ہے۔

اے اسپورٹس کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ تبریز شمسی بہت اچھے انسان بھی ہیں اور اچھے بولر بھی ہیں ان کی حس مزاح کافی اچھی ہے۔ وہ جان لگا کر بولنگ کرتے ہیں۔

شعیب ملک نے ان کے انوکھے انداز جشن اور جوتے سے کال ملانے کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ وہ تبریز شمسی اور عمران طاہر کی اسٹوری ہے۔ وہ آؤٹ کرتے ہیں تو اپنا جوتا اتار کر فون ملاتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ جوتے کے نیچے جو نیلز لگے ہوتے ہیں لیفٹ آرم لیگ اسپنر انھیں اس طرح استعمال کرتے ہیں جیسے کہ وہ نمبرز ڈائل کررہے ہیں۔

جنوبی افریقی بولر کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے انھوں نے کہا تبریز شمسی بیٹر کا تجزیہ کرتے ہیں کہ وہ کس طرف زیادہ شارٹس کھیل رہا ہے۔

اسپنر کی سب سے اہم چیز یہ ہے کہ اسے پہلے پچ کا تجزیہ کرنا ہوتا ہے اور اس کے بعد بیٹر کا تجزیہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ کس طرف زیادہ اچھے شارٹس کھیل رہا ہے۔ وہ اگر اپنے مخصوص دن پر آف سائیڈ پر اچھا کھیل رہا ہے تو اسے بیچ میں اسٹمپس میں بال کرتے ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ ان کا اہم ہتھیار الٹا والا بال ہے جسے ہم گوگلی کہتے ہیں جو کلدیپ یادیو بھی بہت اچھے سے استعمال کررہے ہیں۔ تبریز شمسی نے حال ہی میں سلائیڈر ڈیولپ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ لیگ اسپنر کو میچز کے دوران بہت بہترطریقے سے استعمال کرتا ہے اور وہ ان ٹیمز کے خلاف کرتے ہیں جو رسٹ اسپنرز کو اچھا نہیں کھیل پاتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں