جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

حنا خان انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ حنا خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیلفی لیتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حنا خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خوش رنگ حنا۔‘

اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

حنا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

بھارتی اداکارہ حنا خان نے ماہرہ خان کی دوسری شادی کے موقع پر ساتھ رہنے والے ان کے بیٹے اذلان کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی اور اس کے لیے خوبصورت پیغام بھی لکھا تھا۔

حنا خان نے ماہرہ خان اور سلیم کریم کے نکاح کی ویڈیو شیئر کی اور اذلان کے لیے محبت کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی اداکارہ نے لکھا تھا کہ ‘یہ بچہ، اس کے پراعتماد انداز سے میری نظریں نہیں ہٹ رہیں، یہ جانتا ہے کہ چاہے جو مرضی ہو جائے اس کی ماں اسے کبھی نہیں چھوڑے گی، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ کس کے ساتھ زندگی گزارنے جا رہی ہیں’۔

حنا خان نے مزید لکھا تھا ‘یہ ایک دوسرے سے تعلق کی طاقت ہے، ماہرہ نے اذلان کی پرورش بہترین کی ہے، وہ مضبوط دکھائی دے رہا ہے، یہ ویڈیو انتہائی متاثر کن اور دل کو چھو لینے والی ہے’۔

واضح رہے کہ حنا خان کو بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں اکشرہ کے کردار سے مقبولیت حاصل ہوئی۔

بعدازاں 2017 میں وہ رئیلیٹی شو بگ باس سے 11ویں سیزن میں دکھائی دیں، حنا بگ باس 11 کی رنر اپ رہی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں