ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حماس کے سربراہ نے اسپتال پر اسرائیلی حملے کا ذمہ دار براہ راست امریکا کو قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےاسپتال پر اسرائیلی بمباری کا ذمہ دار براہ راست امریکہ کو قرار دے دیا اور اپیل کی دنیا اسرائیلی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق حماس رہنمااسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کے اسپتال پر حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے اسپتال پر مہلک اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکا ہے، امریکا نے اسرائیلی جارحیت کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیل کو پوری طرح سہارا اور تحفظ دے رکھا ہے، اس کی وجہ سے اسرائیل اندھا دھند کبھی گھروں، مسجدوں، اسکولوں پر اور ہسپتالوں پر بھی بمباری کر رہا ہے۔

حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا دشمن درحقیقت اپنی شکست دیکھ چکا ہے اور بوکھلا کر ایسا کر رہا ہے، اس حملے نے اسرائیل کی بربریت اور اس کی شکست کی تصدیق کردی ہے۔

انھوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور فلسطینی سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اسرائیل کے خلاف احتجاج میں شامل ہو، رام اللہ میں ہزاروں افرادسڑکوں پرنکل آئے ہیں۔

خیال رہے غزہ کے العہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی، خوفناک بمباری میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، بمباری میں مریضوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف بھی شہید ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں