جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف 21 اکتوبرکو اسلام آباد میں لینڈکریں گے، وہ اسپیشل فلائٹ سے اسلام آباد آرہے ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کوغیرحاضری میں سزاسنائی، پٹیشنر کی اہلیہ لندن میں زیر علاج ،وینٹی لیٹر پر تھیں۔

- Advertisement -

درخواست میں بتایا گیا کہ فیصلہ سنانے کے اعلان میں تاخیر کی استدعا کی جو منظورنہ ہوئی، سزا کا فیصلہ غیرحاضری میں سنایاگیاتو پاکستان واپس آکرجیل کا سامنا ،اپیلیں دائر کیں،ریفرنس میں شریک ملزمان مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر کی سزا کاالعدم قرار دیکربری کیا۔

دائر درخواست میں کہا کہ پٹیشنر کے پیش نہ ہونے کے باعث اپیل عدم پیروی پر خارج ہوئی،عدالت نے کہا جب سرینڈر کریں یا پکڑےجائیں تو اپیل دوبارہ دائر کر سکتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی کہ سرنڈر کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ، کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ،عدالت تک پہنچنے کیلئےگرفتاری سے روکا جائے۔

نوازشریف کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی، درخواست دائر کرنیوالے نواز شریف کے وکلامیں امجد پرویز اور اعظم تارڑ شامل تھے۔

درخواست میں نواز شریف نے اپیلیں بحال کرنے کی استدعا کردی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم پیروی پراپیلیں خارج کر دی تھیں۔

نواز شریف کی دونوں درخواستوں کونمبر الاٹ کردیا گیا ، نواز شریف کی دونوں درخواستوں پررجسٹرار آفس نےکوئی اعتراض عائد نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں