منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سیلاب متاثرین کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور جاپان حکام نے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سندھ کے سیلاب متاثرین کو تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختص رقم خرچ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جاپان کے درمیان 79 کروڑ 40 لاکھ ین گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں مذکورہ رقم سندھ میں سیلاب سے متاثرین کیلئے تعلیمی سہولیات کی بحالی پر خرچ ہوگی

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پراجیکٹ نوٹ پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا میتسو ہیرو نے دستخط کئے۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق جاپان نے پاکستان کو تریپن لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی ہے، اس سے سندھ میں سیلاب سےمتاثرہ بنیادی تعلیمی ڈھانچے کی تعمیرنو اور تعلیمی ماحول سازگار بنانے میں مدد ملے گی۔لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے دونوں فریقین کے مابین مزید بامعنی تعاون کے لیے تمام اہم سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ جاپانی حکومت اور عوام کو پاکستان کی عظیم حمایت پر سراہا۔

جاپانی سفیر واڈا میتسو ہیرو نےدوطرفہ تعلقات اور تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنےکا یقین دلایا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں