منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بھارت سے ہارے ضرور لیکن ہمت نہیں ہاری، محمد رضوان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بھارت سے ہارے ضرور لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل محمد رضوان کی ویڈیو شیئر کی جس میں وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ اہم ہے اسکلز سے زیادہ میچ اویئرنس پر کام کرنا ہوگا۔

محمد رضوان نے کہا کہ کوئی ٹیم کمزور نہیں ہے آسٹریلیا کے خلاف میچ اہم ہے، فینز ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف شکست اور خراب کاکردگی پر تنقید تو ہونا تھی لیکن ہم صرف بھارت کو شکست دینے نہیں آئے اولین ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے۔

محمد نواز نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ 6، 7 میچز سے ان سے اچھی پرفارمنس نہیں ہو رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی، ہمیں یہ سب بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا، بھارت کے خلاف میچ میں سب کی امید بڑھ جاتی ہیں۔

آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کی عوام کو اس میچ میں بڑی توقع ہوتی ہے کیونکہ بڑا میچ ہوتا ہے، اس میچ میں جو اچھا کھیلے وہ ہیرو بن جاتا ہے، جس طرح ہم بھارت سے ہارے اس پر تنقید تو ہونا تھی اور غصہ بھی آتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں