جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے کے بعد میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں ۔

ملک کے بیشترعلاقے سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں، بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے، جس کے بعد پارہ مزید نیچے آگیا، ملک بھر میں درجہ حرارت کم ہوتے ہی گرم کپڑوں ، میوہ جات ، اورگرم مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ۔

اسکرود میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد درجہ حرارت منفی سات ڈگری تک گرگیا جبکہ گلگت ، سوات،مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی ۔

دوسری جانب سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی پید اہوگئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں