قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے نیوز کانفرنس میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کل ہونے والے میچ سے قبل حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مانتے ہیں اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے، ہم بہتر ٹیم ہیں جیسی کارکردگی دکھائی تھی میچ میں نہیں دکھا پائے۔
حسن علی نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئندہ میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلیں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ دنیا تسلیم کرتی ہے پاکستان کا بولنگ اٹیک سب سے اچھا ہے، شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو بہت سے میچ جتائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں وہی فاسٹ بولر کھیلتے آرہے ہیں صرف میری وائلڈ کارڈ انٹری ہوئی ہے جو شاید آپ لوگوں کو پسند نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں دو میچز جیتے ہیں جبکہ تیسرے میچ میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گرین شرٹس اپنا اگلا میچ کل کینگروز کے خلاف بنگلور میں کھیلیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔