جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

نوازشریف کا طیارہ کب اور کہاں لینڈ کرے گا؟ شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سول ایوی ایشن نے نواز شریف کے چارٹرڈ طیارے کا فلائٹ شیڈول جاری کر دیا۔

اےآر وائی نیوز نےجاری شیڈول کی دستاویز حاصل کر لی ہیں جس کے مطابق نواز شریف کا چارٹرڈ طیارہ صبح 9:25 بجے دبئی سے روانہ ہو گا اور دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کرے گا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد نوازشریف لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔ طیارہ اسلام آباد سے روانگی کے بعد لاہور ایئرپورٹ سہ پہر 3 بجکر 20منٹ پر لینڈ کرے گا۔

- Advertisement -

نوازشریف کےدبئی کی نجی ایئرلائن سےچارٹرطیارےکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ نوازشریف بوئنگ 737چارٹر پرواز کے تحت پاکستان پہنچیں گے۔

علاوہ ازیں سینیٹر اسحاق ڈار نے نواز شریف کے اسلام آباد ائیرپورٹ یا نور خان ایئربیس پر اترنے سے متعلق سوال پر جواب دتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں