اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے ن لیگی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر کہا کہ جس مجرم کا احتساب کرنے میں نظام انصاف ناکام ہے اس کا محاسبہ عوام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا ردعمل آگیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے انصاف دفن کردیا گیا،بیزار عناصر نے ملک و قوم کو کرپٹ بھیڑیوں کے آگے پھینک دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آج قوم شعور سے لیس ہوکراپنےپورےقد سے کھڑی ہے جس مجرم کا احتساب کرنےمیں نظام انصاف ناکام ہےاس کا محاسبہ عوام کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شفاف، آزادانہ ،منصفانہ انتخابات کا فوری انعقاد ہی پاکستان کےمسائل کوحل کرسکتا ہے۔