بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

’’پاکستان ضرور ہارا لیکن دوستی یاری جیت گئی!‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم ماڈرن ڈے کرکٹ نہیں کھیل رہی اور آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی یہی ہوا، ٹیم گھسی پٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیعب جٹ نے کہا کہ آج پاکستان ضرور ہارا ہے لیکن دوستی یاری اور انا بازی جیت گئی ہے جس نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچادیا ہے۔ پلیئرز خود غرضی سے کھیلتے ہیں، اپنا اپنا کھیلتے ہیں اور پاکستان کو اس نہج پر لے کر آگئے ہیں ٹیم بے بسی کی تصویر بن گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بولنگ نے بھی کچھ اچھا نہیں کیا آپ نے حارث رؤف کو مقدس گائے بنا کر رکھا ہوا ہے۔ پیسر کے بڑی ٹیموں کے خلاف آٹھ دس میچز میں کوئی خاص اعداد و شمار نہیں ہیں۔ انھوں نے 20 بالز پر 50 رنز دیے ہیں۔

بابر اعظم کی کپتان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلے بولنگ کرنا کا فیصلہ انتہائی غلط تھا۔ اگر پاکستان بیٹنگ کرتا تو 350 تک اسکور کرسکتا تھا پھر آسٹریلیا کے لیے یہ ہدف کافی مشکل ہوتا اور وہ دب جاتے۔

انھوں نے کہا کہ آپ نے آسٹریلیا کو موقع دیا کہ آؤ اور ہمیں ماور اور انھوں نے مارا۔ ٹیم میں گروپنگ ہوتی بھی نظر آرہی ہے، ایک گروپ میں رضوان، شاہین، افتخار، محمد حارث، فخر زمان، محمد وسیم، زمان خان اور ان کے ساتھ کوچنگ اسٹاف کے عبدالرحمان شامل ہیں۔

شعیب جٹ کا کہنا تھا کہ آپ مانیں نہ مانیں اور میرے خلاف جتنی باتیں کرنی ہیں کریں، آنے والا دن آپ کو بتادیں گے۔ مذکورہ گروپ الگ ہوگیا ہے اور بابر تنہا ہوگیا ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ دنوں ٹیموں میں فرق کپتانی کا تھا، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے اسپنر ایڈم زیمپا کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا۔

کامران اکمل نے کہا کہ کیچ تو انھوں نے بھی چھوڑے ہیں اور ہم نے بھی چھوڑے ہیں افتخار اور نواز کی بولنگ کی وجہ سے آسٹریلیا نے رنز کم اسکور کیے ورنہ 450 رنز بھی ہوسکتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں