اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جامعہ کراچی میں ہاسٹل کے بیت الخلا سے طالبعلم کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

جامعہ کراچی ایچ ای جے کالونی میں واقع ہاسٹل کے بیت الخلا سے طالبعلم کی لاش ملی ہے، مختیار آرگینک کیمسٹری کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے جامعہ کراچی آئی سی سی بی ایس سینٹر میں طالبعلم کی لاش ملنے کے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ طالبعلم مختیار علی صبح 9 بجے بیت الخلا گیا تھا۔ طالبعلم کی لاش کو شام 6 بجے طلبہ نے دروازہ توڑ کر باہر نکالا گیا۔

طالبعلم کی لاش کو جامعہ کے کلینک منتقل کیا گیا۔ طالبعلم آئی سی سی بی ایس میں آرگینک کیمسٹری کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

ترجمان آئی سی سی بی ایس نے بتایا کہ طالبعلم مختارعلی، ڈاکٹر حنا صدیقی کی سپروائزری میں تحقیق کر رہا تھا، مختیار کا 2020 میں ایم فل میں داخلہ ہوا تھا۔

ڈاکٹر حنا صدیقی کے پی ایچ ڈی کے 2 طالبعلم پڑھائی چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ طالبعلم کسی بیماری میں مبتلا نہیں تھا، نہ ہی کوئی دوا استعمال کرتا تھا۔

جامعہ کراچی کے کیمپس ایڈوائزر ڈاکٹر سلمان زبیر نے طالبعلم کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس نے کہا کہ مختیارعلی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں