بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

عائشہ خان نے بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے بیٹی ماہ نور کی سالگرہ پر تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ عائشہ خان بیٹی ماہ نور کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں عائشہ خان نے بیٹی کی سالگرہ کا کیک بھی شیئر کیا، وہ بیٹے کو گود میں اٹھائے ماہ نور کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹی کی سالگرہ گزشتہ ماہ منائی تھی۔

عائشہ خان نے 2003 میں ’تم یہی کہنا‘ ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد ڈراموں میں کام کیا، 2018 میں وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر میجر عقبہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

جوڑے کے یہاں 2019 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ماہ نور رکھا اور گزشتہ برس مئی میں دونوں نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں