لاہور: قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی بولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ کراچی ریجن وائٹس اور فیصل آباد ریجن کے درمیان جاری ہے، کراچی نے پہلی اننگز میں 543 رنز بنائے اور دوسری اننگز 370 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔
صائم ایوب نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی وہ 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شان مسعود نے 180 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان سرفراز احمد 45 رز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
فیصل آباد کی جانب سے خرم شہزاد اور محمد علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
کھیل کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر فیصل آباد نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنالیے ہیں اور انہیں جیتنے کے لیے مزید 661 رنز درکار ہیں۔
تاہم میچ کے دوران سرفراز احمد کیپنگ کے بجائے فیلڈنگ اور بولنگ کرتے دکھائی دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد آف اسپن بولنگ کررہے ہیں انہوں نے ایک اوور کروایا اور 2 رنز دیے۔
There is nothing that this guy can’t do.. Sarfaraz Ahamed.. pic.twitter.com/um8YeTcuqe
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) October 25, 2023
یاد رہے کہ فیصل آباد کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، میر حمزہ نے پانچ اور شاہنواز ڈاھانی نے چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔