کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 4 کمرشل بینکوں پر کروڑوں روپے کے جرمانے عائد کردیئے یہ کارروائی گزشتہ جولائی سے ستمبر کے دوران عمل میں آئی۔
اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر 8 کروڑ 31لاکھ 57 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مذکورہ جرمانے زرمبادلہ اور بینکنگ خدمات کے احکامات کی خلاف ورزی پر کیے گئے۔
بینکنگ سپرویژن ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ بینک کسٹمرز کی شناخت کی جانچ پڑتال، زرمبادلہ کے لین دین اور جنرل بینکاری کے قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے۔
- Advertisement -
اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق یہ جرمانے ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عائد کیے گئے ہیں تاہم اس سے مالیاتی نظام کی مضبوطی پر کوئی اثر نہیں ڈالیں گے۔