جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

آج نامورگلوکارسلیم رضا کی برسی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(ویب ڈیسک) – آج پاکستان کے نامور فلمی گلوکار سلیم رضا کی اکتیسویں برسی ہےسلیم رضا  4 مارچ 1932ءکو مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔

قیامِ پاکستان کے بعد وہ لاہور میں قیام پذیر ہوئے جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کیا۔ فلم ’نوکر‘ سے ان کے فلمی کیریئر کا آغاز ہوا اور پھر ان کی آواز ہر فلم میں جادو جگانے لگی۔

سلیم رضا کے مشہور فلمی نغمات میں یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں (سات لاکھ)، زندگی میں ایک پل بھی چین آئے نہ(ہم سفر)، جاں بہاراں رشک چمن (عذرا)، کہیں دو دل جو مل جاتے (سہیلی)، حسن کو چاند جوانی کو کنول کہتے ہیں (پائل کی جھنکار)، یہ ناز، یہ انداز، یہ جادو ،یہ نگاہیں (گلفام)، تجھ کو معلوم نہیں تجھ کو بھلا کیا معلوم (جب سے دیکھا ہے تمہیں)، میرے دل کی انجمن میں (قیدی) اور مشہور نعت شاہ مدینہ (نوراسلام) سرفہرست ہیں۔

سن ساٹھ کی دہائی میں احمد رشدی، مسعود رانا اور مہدی حسن کی فلمی دنیا میں آمد کے بعد فلم سازوں نے سلیم رضا سے بے اعتنائی برتنا شروع کردی جس کے بعد وہ دیارِغیر میں جابسے۔ 25 نومبر 1983ءکو وہ کینیڈامیں انتقال کر گئے ۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں