ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

دیپیکا اور رنویر کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظرِ عام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظرِ عام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے 8ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور اُن کےشوہر رنور سنگھ نے بطورِ مہمان شرکت کی۔

بالی وڈ کی اس معروف جوڑی نے پہلی بار شو “کافی ود کرن” میں ایک ساتھ شرکت کی، اسی شو کے دوران کرن جوہر نے دیپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کے 5 سال بعد اُن کی شادی کی ویڈیو شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Brown Game Strong (@browngamestrong)

یاد رہے کہ جوڑے نے شادی کے بعد چند تصاویر ہی شیئر کی تھی لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو کو عوامی سطح پر شیئر کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں بالی وڈ اسٹار جوڑے کی شادی کی مختلف تقریبات کی جھلکیاں ہیں، ویڈیو کا آغاز ایک پارٹی کی تقریب سے ہوتا ہے جس میں رنویر سنگھ مہمانوں کے سامنے دیپیکا کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں مہندی کی تقریب کی جھلکیاں بھی ہیں، جہاں رنویر سنگھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون مسکرا رہی ہیں، ویڈیو میں اس جوڑے کی منگنی کی جھلکیاں بھی ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں