نئی دہلی: بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا کہ دیپیکا کو منگنی میں جو ہیرے کی انگھوٹی دی وہ میرے وسائل سے باہر تھی۔
فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے 8ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور اُن کے شوہر رنور سنگھ نے بطورِ مہمان شرکت کی، جہاں دونوں نے اپنی لوو اسٹوری، اپنے کیریئرز اور شادی شدہ زندگی سے متعلق باتیں کیں۔
دیپیکا اور رنویر کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظرِ عام پر آگئی
اسی دوران اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کہا کہ انہوں نے دیپیکا کو 2015 میں مالدیپ میں پرپوز کیا تھا، اور 3 سال تک اسے خفیہ رکھا۔
View this post on Instagram
رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ جو انگوٹھی میں نے دیپیکا کو دی تھی وہ اُس وقت میرے وسائل سے باہر تھی، لیکن وہ انتہائی خوبصورت انگوٹھی تھی۔
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ فلم رام لیلا کی ریلیز کے بعد ہم ڈیٹ کررہے تھے، اسی دوران میں نے دیپیکا کو پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا، میں اپنی بہن اور ماں کے ساتھ تھا، اس دوران میں نے ایک انگھوٹی لی اور چھپکے سے مالدیپ چلا گیا۔
خیال رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی جبکہ انہوں نے حال ہی میں اسی شو سے پہلے اپنی شادی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔