جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

وسیم اکرم نے بابر اعظم کی غلطی بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کی غلطی کی نشاندہی کردی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ایڈن مرکرام نے 91 رنز بنا کر اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے، ڈیوڈ ملر 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ٹیمبا باووما 28 اور کوئنٹن ڈی کاک 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وین ڈر ڈوسن 21 رنز بنا کر اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے، مارکو جانسن کو 20 رنز پر حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین ،محمد وسیم جونیئر، اسامہ میر اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

سابق کرکٹرز کی جانب سے بابر اعظم کی جانب سے محمد نواز کو اوور دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ اسامہ میر کے تین اوورز موجود تھے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو اس پر تنقید کرنا نارمل بات ہے، بابر اعظم کو اسامہ میر ہوتے ہوئے محمد نواز کو اوور نہیں دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسامہ میر لیگ اسپنر ہے وہ گگلی یا پھر لیگ اسپن کرکے ٹیل اینڈر کو پریشان کرسکتا تھا یہ بابر اعظم کی بڑی غلطی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں