اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

غزہ میں مظالم پر خاموشی، اُشنا شاہ ملالہ پر پھٹ پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بے دریغ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، ایسے میں اداکارہ اُشنا شاہ نے ملالہ یوسف زئی سمیت تمام مشہور شخصیات پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔

اشنا شاہ کا (ایکس) پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اُن تمام مشہور شخصیات، ثقافت سازوں، فلاح و بہبود پر اثر انداز ہونے والے، روشن خیالی پر اثر انداز کرنے والے، لائف کوچز، فلمی ستاروں، گلوکاروں، کھلاڑیوں، یوسفزئی، شیٹیوں کو یاد رکھیں، جو آج بھی اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب اس قتلِ عام کے بعد روشنی کا سورج طلوع ہوگا تو ہر کوئی ان شخصیات کی خاموشی کو یاد رکھے گا۔

اُشنا شاہ کا ملالہ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب انہیں بیرون ممالک مقیم افراد سے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے تو آواز اُٹھاتے ہیں لیکن آج دنیا کو ان کی آواز کی ضرورت ہے تو یہ خاموش ہیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر زمینی اور فضائی حملے شروع کردیئے ہیں، جس کے باعث بڑے پیمانے پر شہادتوں اور تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، شدید بمباری کے باعث مواصلاتی نظام تباہ ہوچکا ہے، جس کے باعث غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچکا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بھرپور طاقت کے ساتھ آپریشن اور وحشیانہ بمباری کا آغاز کردیا ہے، جس کے باعث غزہ کی پٹی میں مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ میں 100 سے زائد فضائی طیاروں کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے، جبکہ ٹینکس اور توپوں کے ذریعے بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں