سعودی عرب میں موجود غیر ملکی ڈرائیوروں سے متعلق اہم وضاخت کی گئی ہے کہ کیا اپنی کفالت کی منسوخی کے بعد ڈرائیور کے لیے کام پر واپس آنا ممکن ہے یا نہیں؟
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسپورٹ کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے ڈرائیور کے فرار ہونے کے بعد اس کی کفالت ختم کرنے کے بارے میں ایک شخص کے سوال کا جواب دیا۔
شہری نے سوال کیا تھا کہ میرا ایک پرائیویٹ ڈرائیور تھا اور وہ ایک سال قبل مجھے بتائے بغیر فرار ہوگیا تھا، میری جانب سے رپورٹ درج کرانے پر اُسے کفالت سے نکال دیا گیا تھا، شہری نے سوال کیا کہ اب وہی شخص میرے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہ رہا ہے، اس بارے میں قانون کیا کہتا ہے۔؟
جواب میں، پاسپورٹ آفس نے کہا: ”گھریلو ملازمین کی غیر حاضری کی رپورٹ کو رپورٹ کی تاریخ سے 15 دن کے بعد منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کوچاہئے کہ انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت سے رابطہ کریں۔
وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عرب ممالک کے سفر کے لیے معیاد کی مدت 3 ماہ اور باقی ممالک کے سفر کے لیے 6 ماہ سے کم نہیں ہونی چاہیے۔
محکمہ پاسپورٹ نے نوٹ کیا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کا سفر کرتے وقت پاسپورٹ یا قومی شناخت رکھنا لازمی ہے۔
پاسپورٹ کی تجدید ؟
وزارت داخلہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارم ”ابشر”کے ذریعے سفری تاریخ سے بہت پہلے فوری طور پر سفری کاغذات جاری کرنے یا تجدید کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا، اس کے علاوہ دیگر ممالک اور ان کے سفری مقامات پر داخلے کی ہدایات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔