پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئے جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا دنیا بھر میں اپنے کھیل کے باعث شہرت رکھنے کے علاوہ ایک مشہور اسٹار جوڑی کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں تاہم کچھ عرصہ سے دونوں جانب سے علیحدہ علیحدہ تصاویر پوسٹ کیے جانے اور نظر انداز کیے جانے پر جوڑی کے تعلقات کے حوالے سے افواہیں گردش میں تھیں۔
تاہم گزشتہ روز اس اسٹار جوڑی کے بیٹے اذان ملک مرزا کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔
یہ تصویر شعیب ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان ملک مرزا کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لیے اس کے ساتھ تیار کھڑے ہیں جب کہ ان کے قریب ہی عقب میں اہلیہ ثانیہ مرزا بھی موجود ہیں جنہوں نے گود میں کسی بچی کو لیا ہوا ہے۔
شعیب ملک بیٹے کی سالگرہ کے لیے خصوصی طور پر کراچی سے دبئی گئے تھے جہاں انہوں نے خوشگوار ماحول میں اذہان کی سالگرہ منائی۔
View this post on Instagram
اس تصویر کو دیکھ کر دونوں اسٹار کھلاڑیوں کے مداح بہت خوش ہیں جب کہ اس سے اس بات کی بھی نشاندہی ہوتی ہے کہ دونوں کا رشتہ برقرار ہے۔
HAPPY BIRTHDAY Beta…
Baba loves you ❤️ pic.twitter.com/pT3GdIv5l8— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) October 29, 2023
شعیب ملک نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کے تعلقات کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ ثانیہ مرزا ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بھارت میں مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔