ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف محمد رضوان کی ریویو لینے سے پہلے بیٹر سے پوچھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 45.1 اوورز میں 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
محمود اللہ 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، لٹن داس نے 45 رنز بنائے اور کپتان شکیب الحسن 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مہدی حسن میراز 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے دو، افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
تاہم میچ کے 42ویں اوور میں بنگلہ دیش کے 198 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے، اس دوران شاہین آفریدی کی گیند پر تسکین احمد کے ایل بی ڈبلیو کے لیے اپیل کی گئی امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
بابر اعظم نے ریویو لینے سے پہلے محمد رضوان سے پوچھا، رضوان ریویو لینے سے پہلے تسکین احمد سے ہی پوچھنے لگے کہ پیڈ ہے، بیٹ ہے؟ پھر کہنے لگے کہ ’یہ کہہ رہا ہے کہ بیٹ لگا ہے۔‘
کمنٹیٹر بھی مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ رضوان ریویو لینے سے بیٹر سے پوچھ رہے ہیں۔ تاہم بابر اعظم نے ریویو نہیں لیا تھا۔
Rizwan asking the batter if he is out or not out before taking DRS ❤️ #CWC23 #PAKvsBAN pic.twitter.com/U6gKEErJq9
— Farid Khan (@_FaridKhan) October 31, 2023