انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اہم بیان جاری کردیا۔
متعلقہ حکام کا کہنا کا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا کوئی امکان نہیںٖ ہے، تاہم انکم ٹیکس دہندگان پہلے سے ای میل کردیں تو سہولت دی جائے گی۔
قبل ازیں صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ ایف بی آر حکام انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کاروباری برادری انتہائی مشکلات کا شکار ہے، ان حالات میں تاجر انکم ٹیکس جمع کرانے کی بالکل بھی سکت نہیں رکھتے۔
صدر انجمن تاجران نے کہا کہ ایف بی آر30نومبر تک لازمی تاریخ میں توسیع کرے، ان مشکل حالات میں بھی ایف بی آر اہلکار بلیک میلنگ سے باز نہیں آرہے، چیئرمین ایف بی آر تاجروں کو بلیک میل کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیں۔