بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ دے دی ہے جس کے مطابق الیکشن اگلے سال 11 فروری کو ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 90 روزمیں عام انتخابات کے انعقاد سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی جاری سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ ملک میں اگلے الیکشن آئندہ سال 11 فروری کو ہوں گے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیاں رواں ماہ 30 نومبر تک مکمل ہو جائیں گی جس کے بعد 11 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کرا دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ کو انتخابات کے شیڈول سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 29 جنوری کو حلقہ بندیوں سمیت تمام انتظامات مکمل ہونگے۔ تین سے پانچ دن حتمی فہرستوں میں لگیں گے اور 5 دسمبر تک حتمی فہرستیں مکمل ہو جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 دسمبر سے 54 دن گن لیں تو 29 جنوری بنتی ہے، انتخابات میں عوام کی آسانی کیلیے اتوار ڈھونڈ رہے تھے۔ 4 فروی کو پہلا اتوار بنتا ہے دوسرا اتوار 11 فروری بنتا ہے، ہم نے اپنے طور پر یہ فیصلہ کیا 11 فروری والے اتوار کو الیکشن کرائے جائیں۔

اس موقع پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تنبیہہ کی کہ سوچ سمجھ کر جواب دیں جب کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ تاریخ کا اعلان کر دیا لیکن الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ الیکشن کمیشن نے صدر سے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیوں نہیں کی۔ عدالت کسی خط وکتابت پر نہیں جائے گی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا صدر کو جواب بظاہر آئین کیخلاف ہے تاہم مناسب ہے کہ پہلے الیکشن کمیشن کا بھی موقف سن لیا جائے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں