بھارت فلم انڈسٹری کے تامل اداکار راگھو بالائیہ المعروف جونیئر بالائیہ 70 برس کی عمر میں دم گھٹنے کی وجہ سے چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جونیئر بالائیہ نے اپنی آخری سانسیں چنئی میں لیں، ان کی موت مبینہ طور پر دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی جبکہ وہ پہلے ہی صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جونیئر بالائیہ کا فلمی کیریئر 4 دہائیوں پر محیط ہے، اداکار نے زیادہ تر تامل فلموں میں کام کیا ہے۔
جونیئر بالائیہ کی موت پر فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔