جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

نسیم شاہ کے بھائی حنین نے پاکستان کپ میں تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کپ میں نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کرلیں۔

پاکستان کپ میں لاہور بلیوز نے حنین شاہ کی شاندار بولنگ کی بدولت فیصل آباد کو 94 رنز سے شکست دے دی، لاہور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، 242 رنز کے تعاقب میں فیصل آباد کی ٹیم 36.2 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

فہیم اشرف 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد فیضان 30 رنز بناسکے۔

حنین شاہ نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر نے علی شان، آصف علی، محمد سلیم، محمد عرفان خان، محمد ہریرا، ارہم نواب کو پویلین کی راہ دکھائی۔

لاہور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 241 رنز بنائے تھے، عمر صدیق 48 اور جنید علی 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فیصل آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد علی اور انرہم نواب ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں