اشتہار

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کُن مقابلہ، غلطی کی گنجائش نہیں۔۔۔

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ میں اہم مقابلہ آج بنگلورو میں ہونے جارہا ہے، قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلیے میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری ہیمسٹرنگ کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں اب غلطی کی گنجائش نہیں، اسے اپنے آخری دونوں میچز جیتنا لازمی ہیں۔ پہلا وار کیویز پر کرنا ہے، جس کی تیاریوں کے لئے کھلاڑیوں نے بنگلورو میں بھرپور پریکٹس کی۔ فزیکل ٹریننگ کے علاوہ کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا بھی ٹیسٹ ہوا، جو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

- Advertisement -

دوسری جانب افغان کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی، افغان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔

لکھنو میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا جانے والا 180 رنز کا ہدف 31.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رحمت شاہ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عظمت اللہ عمرزئی 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں