منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر حملہ کرنے والے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

میانوالی : پی اے ایف کے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر حملہ کرنے والے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا اور کسی آپریشنل اثاثے کو دہشت گرد کارروائی میں نقصان نہیں پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ الحمدللہ، پاکستان ائیرفورس ٹریننگ بیس میانوالی پر کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا اور حملہ کرنے والے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صبح سویرے دہشت گردوں کے ناکام حملے کے بعد کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیاگیا ، دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کے بعد ملحقہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے کسی آپریشنل اثاثے کو دہشت گرد کارروائی میں نقصان نہیں پہنچا، پہلے سے متروک قرار دے کرفیز آؤٹ کئے جانے والے 3 طیاروں کو نقصان پہنچا۔

دہشت گردی کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی امن دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ مسلح افواج کسی بھی خطرے سے مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت چوکس و تیار ہے اور کسی بھی خطرے سےوطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

یاد رہے صبح سویرے پاکستان ائیرفورس کے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا، حملے کے وقت سیکیورٹی اہلکاروں نے غیرمعمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو بیس میں داخل ہونے سے روکا اور ہلاک کردیا جبکہ باقی تین دہشت گردوں کو محدود کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں