پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی:پولیس کی کارروائی کے دوران 26بچیاں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں رقم کے تنازع نے چھبیس معصوم لڑکیوں کو تماشا بنا دیا، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء روف صدیقی نے موقع پر پہنچ کر بچیوں کو دارالامان منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا سے برآمد ہونے والی آٹھ سے دس سال کی چھبیس معصوم بچیوں کی برآمدگی نے ہلچل مچادی، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کام کے سلسلے میں لیے گئے،پچیس ہزار کی رقم نے تنازع پیدا کیا، رقم واپسی پر دیر کرنے پر مدرسہ کی بچیوں کو قرض دار کے حوالے کر دیا گیا کہ جب تک رقم واپس نہ ہوگی ان کی کفالت کرنا ہوگی۔

قرض دار خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے رقم ادھار لی تھی اور پچیس ہزار کا چیک دیا تھا، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء روف صدیقی نے خبر کے نشر ہوتے ہی موقع پر پہنچ کر بچیوں کو اپنی تحویل میں لے کر دارالامان میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ عشرت العباد خان نے واقعے کا نوٹس لے کر فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

مزید خبریں