ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

ابھی یہودیوں سے لڑنے کا وقت ہے، الیکشن جب آئے گا لڑ لیں گے، سعد رضوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سربراہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سعد رضوی کا کہنا ہے کہ ابھی یہودیوں سے لڑنے کا وقت ہے الیکشن جب آئے گا لڑ لیں گے۔

طوفان اقصیٰ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سعد رضوی نے کہا کہ الیکشن میں اپنے ووٹوں کی حفاظت کر لیں گے لیکن یہ وقت بیت المقدس کے تحفظ کا ہے۔

سعد رضوی نے کہا کہ صہیونیوں کی بمباری سے فلسطینیوں کو بچانے کا وقت ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کو پیغام دیا کہ اگر آپ کو افرادی قوت چاہیے ہم دیں گے، معاشی قوت چاہیے تو ہم دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقی قوت کیلیے گلی کوچوں میں جانے کیلیے تیار ہیں، ایمانی قوت کی ضرورت پڑ جائے تو اس کیلیے ہم حاضر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں