جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

مشفیق الرحیم کے کیچ پر رمیز راجہ کی دلچسپ کمنٹری وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی وکٹ کیپر مشفیق الرحیم شاندار کیچ پر رمیز راجہ کی دلچسپ کمنٹری وائرل ہوگئی۔

دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 49.3 اوورز میں 279 رنز پر آؤٹ ہوئی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹنگ جاری ہے۔

چارتھ اسالنکا نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نسانکا اور سمارا وکرما نے 41، 41 رنز اسکور کیے۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شکیب الحسن اور شریف الاسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم 1.3 اوورز میں مشفیق الرحیم نے شریف الاسلام کی گیند پر کوشل پریرا کا شاندار کیچ پکڑا، پریرا 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مشفیق الرحیم کے شاندار کیچ کی تعریف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے منفرد انداز میں کی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر بہت سے نئے الفاظ آرہے ہیں میں انہیں استعمال کرنا چاہتا ہوں۔‘ انہوں نے مشفیق الرحیم کے کیچ پر کہا کہ ’واٹ آ واؤ۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی یوٹیوبر و موسیقار یش راج مکھاٹے نے خاتون کے کپڑے فروخت کرنے کے منفرد انداز پر گانا بنایا تھا جس میں وہ کہتی ہیں کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔‘

یش راج مکھاٹے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور متعدد بالی ووڈ و پاکستانی اداکار بھی اس واؤ ٹرینڈ میں شامل ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں