جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

میکس ویل کی تاریخ ساز ون ڈے اننگز پر سابق کرکٹرز کا زبردست خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

میکس ویل کی شاندار اننگز پر دنیائے کرکٹ حیرت زدہ ہے، سابق کرکٹ اسٹارز بھی میکس ویل کی اس تاریخی ڈبل سنچری پر انگشت بدنداں ہیں اور انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا او افغانستان کے خلاف ہونے والا میچ اب تک کا سب سے تاریخی اور سانسوں کو روک دینے والا مقابلہ تھا۔ ایک مرحلے پر آسٹریلین ٹیم کے 91 رنز پر 7 وکٹیں گر چکی تھیں اور ان کی شکست کے آثار واضح تھے۔

تاہم پھر میکس ویل کا جادو ایسا چلا کہ شائقین اور ماہرین نے اب تک کی ون ڈے انٹرنیشنلز کی تاریخ ساز اننگز کا مشاہدہ کیا۔ گراؤنڈ کا کوئی کونہ ایسا نہ تھا جہاں میکس ویل نے گیند کو نہ پہنچایا ہو اور افغان بولرز کو نہ دھویا ہو۔

- Advertisement -

افغانستان کی جانب سے دیے گئے 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میکس ویل کی حیران کن اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے 19 بالز قبل ہی یہ ہدف حاصل کرلیا۔ آسٹریلین بیٹر نے شاندار اور ناقابل شکست 201 رنز کی اننگز کھیلی۔

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میکس ویل کی یہ اننگز دیکھنا ایک اعزاز کی بات ہے، یہ ون ڈے کی سب سے بہترین اننگز رہی۔

بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے کہا کہ کچھ میچ وننگ اننگز ایسی ہوتی ہیں کہ بس آپ کھڑے ہوتے ہیں اور تالیاں بجاتے ہیں، میکس ویل کی اننگز زندگی بھر یاد رہے گی۔

ایک اور سابق کرکٹر ویریندر سہواگ نے ایکس پر اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کسی بیٹر کی جانب سے 200 رنز بناتے دیکھا، میکس ویل نے ون ڈے کی سب سے بہترین اننگز کھیلی۔

سنجے منجریکر نے کہا کہ ہم نے آج کی رات وہ دیکھا جو اس سے پہلے 146 سالوں میں کبھی نہیں ہوا، آج یہ میکس ویل نے کردکھایا۔

ان کرکٹرز کے علاوہ ایس بدری ناتھ، عبدالصمد، سندیپ لامیچانے، ابھینو میکنڈ اور ٹائمل ملز سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل کی اس اننگز پر خوب تعریف کے ڈونگرے برسائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں