اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پونے: ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔

پونے میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 340 رنز کے تعاقب میں 37.2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بین اسٹوکس کو 108 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

تیجا ندامنورو 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 38 رنز بنا کر معین علی کا نشانہ بنے، ویسلے بیریسی 37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

باس دی لیڈے کو 10 رنز پر عادل رشید نے بولڈ کیا، وین در مروے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل رشید نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ویلی دو، کرس ووکس ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

بین اسٹوکس نے شاندار 108 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملان 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کرس ووکس نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

جونی بیرسٹو 15 رنز بنا کر آریان دت کا نشانہ بنے، ہیری بروک 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان جوز بٹلر 5 پر وین میکرین کو وکٹ دے بیٹھے۔

معین علی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ویلی کو 6 رنز پر باس دی لیڈ نے آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

نیدرلینڈز کی جانب سے باس دی لیڈ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، آریان دت اور لوگن وین بیک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد انگلش کپتان نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کے لیے آج کا میچ بہت اہم ہے ہم چیمپئنز ٹرافی کھیلنا چاہتے ہیں جس کے لیے میچ جیتنےکی بھرپور کوشش کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

دوسری جانب نیدر لینڈ جو ورلڈ کپ کے دو میچز جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں انگلینڈ سے اوپر ہے اس کے دو میچز باقی ہیں اور ڈچ کپتان بھی دونوں میچ جیت کر چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرتے، کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی دکھا کر چیمپئنز ٹرافی کیلیے کوالیفائی کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

واضح رہے کہ نیدر لینڈ رواں ورلڈ کپ میں مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کر چکی ہے۔

آج کے میچ کے لیے انگلش ٹیم میں دو جب کہ نیدر لینڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں لیونگ اسٹون اور مارک ووڈ کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ ہیری بروکس اور گس اٹکنسن کھیل رہے ہیں جب کہ نیدر لینڈ میں ثاقب ذوالفقار کی جگہ نیدا منورو کی واپسی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں