سابق بھارتی کھلاڑی منوج تیواری نے کہا ہے کہ یہی پاکستان ٹیم دھونی کے سپرد کریں وہ اسے جیت کی راہ پر گامزن رکھے گا۔
مقامی نیوز چینل کو انٹرویو میں سابق بھارتی بلے باز منوج تیواری جو اب مغربی بنگال کے وزیر کھیل ہیں نے اپنے یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میچ کے حالات سے زیادہ فعال اور موافقت اختیار کر کے اپنی قیادت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
تیواری نے اس تصور کو چیلنج کیا کہ ایم ایس دھونی کی قیادت میں یہی پاکستانی ٹیم جیت کا سفر شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس دھونی کی قیادت میں یہی پاکستانی ٹیم دیں میں چیلنج کرتا ہوں کہ یہ ٹیم جیت کے سلسلے کو آگے بڑھائے گی۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر بہت زیادہ دباؤ میں ایک عظیم کھلاڑی ہیں پاکستان کے نتائج کے لیے انہیں تنہا مورد الزام ٹھہرانا غیر منصفانہ ہے ان کے پاس سچن ٹنڈولکر یا روہت شرما جیسے لیجنڈز میں شامل ہونے کی صلاحیتیں ہیں بلاشبہ وہ اس دور کے پاکستان کے ٹاپ بلے باز ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر بطور کپتان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا تھا مگر اسے ایک قدم آگے بڑھ کر سوچنے کی ضرورت ہے، مثال کے طور پر انہوں نے شاداب سے باؤلنگ کروائی جو کہ ردھم میں نہیں تھے اور مشکل سے دوچار تھے ایسے میں ایک فعال کپتان کا ہونا ضروری ہے، بابر کو باکس سے باہر سوچنے کی ضرورت ہے اسے میچ کی صورتحال کے مطابق اپنے پلان میں ردوبدل کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔