ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

یورپی ملک کا اسپتال پر مبنی بحری جہاز غزہ بھیجنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

روم: یورپی ملک اٹلی نے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے علاج کیلیے اسپتال پر مبنی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اٹلی کے وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسپتال پر مبنی بحری جہاز بدھ (آج) روانہ ہو رہا ہے جس میں 170 میڈیکل اسٹاف ہوگا۔

گیڈو کروسیٹو کے مطابق بحری جہاز بندر گاہ Civitavecchia سے روانہ ہوگا، اس کے علاوہ غزہ میں فیلڈ اسپتال بھیجنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اٹلی بحریہ کے دو جہاز پہلے ہی مشرق وسطیٰ روانہ کر دیے گئے ہیں، ہم طے کریں گے کہ ان جہازوں کو وہاں موجود ہونا چاہیے یا نہیں مگر میں ذاتی طور پر جہازوں کو وہاں رکھنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

ادھر جی 7 میں شامل ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو روکا جائے تاکہ امداد سامان بھیجنے اور مغویوں کی بازیابی کیلیے اقدامات اٹھائیں جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں