جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

سردیوں کے ملبوسات : فیشن ڈیزائنر کے ماہرانہ مشورے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ہر سال موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی پکوان اور لباس سے لے کر میک اپ تک کی اشیاء بھی تبدیل ہوجاتی ہیں۔

خاص طور پر سردیوں میں کپڑوں کا انتخاب کرنا ذرا مشکل مرحلہ ہوتا ہے جس کیلئے خواتین پریشان دکھائی دیتی ہیں لیکن اب معروف فیشن ڈیزائنر نے ان کا یہ مسئلہ حل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف فیشن ڈیزائنر سیما رباب نے بطور مہمان شرکت کی اور ناظرین کو موسم سرما کے ملبوسات سے متعلق قیمتی مشوروں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں مخمل (ویلویٹ) کے کپڑے پہننا کافی بہتر ہے اس میں مختلف کوالٹیز ہوتی ہیں اس کے علاوہ کوٹرائے لیلن اور کھدر بھی بہترین انتخاب ہے۔ رنگوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گہرے رنگ کے ملبوسات ک ااستعمنال کرنا چاہیے جس میں بوتل گرین، میرون اور ریڈ کی ٹون میں جو شیڈز دستیاب ہوں وہہ استعمال کریں۔

فیشن ڈیزائنر سیما رباب نے کہا کہ شادی بیاہ میں جانے کیلئے ہم بہت مہنگے کپڑے بنواتے ہیں اگر ان پر سویٹر پہن لیا جائے تو کوئی فائدہ نہیں لہٰذا کپڑوں کے نیچے باڈی وارمرز پہن لیں تاکہ سردی سے محفوظ رہ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاہم سردیوں میں شال لازمی پہنیں جس میں پشمینہ، ویلویٹ(مخمل) یا کوٹرائے کی شالیں بہترین ہیں۔

نوجوان بچیوں کے پہناوے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں آج کل مون لائٹ کپڑا دستیاب ہے اس میں بہت سارے اچھے ڈیزائن اور ورائٹیز ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں